۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
امت واحدہ پاکستان کے وفد کا قرآن و حدیث یونیورسٹی قم کا  مطالعاتی دورہ

حوزہ / امت واحدہ پاکستان کے وفد نے علامہ محمد امین شہیدی کی سربراہی میں عراق کے شہر بلد میں سید محمد (ع) کے روضہ پر حاضری دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امت واحدہ پاکستان کے وفد نے علامہ محمد امین شہیدی کی سربراہی میں عراق کے شہر بلد میں سید محمد (ع) کے روضہ پر حاضری دی۔ سید محمد کا روضہ عراق کے شہر بلد میں سامراء سے 50 کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔عمومی طور پر زائرین سامراء میں حرم عسکریین کی زیارت کے بعد سید محمد کے روضہ کی زیارت کرتے ہیں۔ آپ علیہ السلام محمد بن علی نقی دسویں امام، امام علی نقی علیہ السلام کے سب سے بڑے فرزند ہیں جو سید محمد اور سبع الدجیل (مرد شجاع) کے نام سے معروف ہیں۔

سربراہ امت واحدہ پاکستان علامہ محمد امین شہیدی نے زائرینِ کرام کو بتایا کہ سید محمد کی کرامات تمام مسالک کے ہاں مشہور ہیں اسی بنا پر عراق کے لوگ ان کے نام کی قسم کھانے سے خوف محسوس کرتے ہیں، اگر کسی شخص پر کسی چیز کے چرائے جانے کی تہمت لگائی جاتی تو اس چیز کو متعلقہ شخص کو دے دیتے ہیں لیکن سید محمد کی قسم نہیں کھاتے ہیں اگر کوئی جھوٹی قسم کھائے تو وہ اپنے انجام تک پہنچ جاتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 2016ء میں حرم سید محمد پر داعش کے حملے میں حرم کے بعض حصوں کو نقصان پہنچایا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .